جہانگیر ہ،جعلی سیکورٹی فورس کی آڑ میں وارداتیں کرنیوالا 4 رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

جہانگیر ہ،جعلی سیکورٹی فورس کی آڑ میں وارداتیں کرنیوالا 4 رکنی گروہ سرغنہ ...

  

جہانگیرہ (نمائندہ پاکستان)اکوڑہ پولیس کی جعلی سیکورٹی فورس کے نام سے راہ زنی کی وارداتیں کرنے والے 4 رکنی گروہ سرغنہ سمت گرفتار4رکنی راہ زن گروہ تھانہ اکوڑہ خٹک کی حدود میں موٹر کار میں جعلی اکوڑہ سیکورٹی فورس کے نام پر لوگوں کو مختلف مقامات پر تلاشی کے بہانے روک کر اسلحے کی نوک پر نقدی موبائل چھین لیتے تھے مختلف علاقوں کی وارداتوں کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے DSP اکوڑہ سرکل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر 4 رکنی راہزن گروہ کو رنگنے ہاتھوں گرفتار کر کے مقامی عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کر دے۔تفصیلات کے مطابق حمید اللہ ولد خوائنی ساکن افغانستان حال خیر آباد افغان مہاجر کیمپ نے اکوڑہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ خیر آباد میں موجود تھا کہ اس دوران موٹر کار نمبر938/LE ہمارے پاس آکر رک گئی اور اس میں سے 4 اکوڑہ پولیس کے سیکورٹی اہلکاروں نے اسلحے کی نوک پر نقدی اور موبائل سیٹ چھین لئے۔رپورٹ درج ہوتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے ڈی ایس پی اکوڑہ سرکل آیاز محمدد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس میں تھانہ اکوڑہ خٹک کے ایس ایچ او عرفان خان سوریا خیل پولیس چوکی انچارج مراد خان بھاری پولیس نفری نے حصہ لیا چھاپہ مارٹیم نے مختلف مقامات پر کاروائی کے دوران 4 رکنی جعلی اکوڑہ خٹک سیکورٹی فورس راہ زن عاطف ولد ممتاز سکنہ باڑہ بانڈہ نبیل ولد ملنگ اظہر ولد امراز سکنہ اکوڑہ خٹک مشتاق ولد ہستم خان سکنہ مصری بانڈہ اکوڑہ خٹک کو سرغنہ سمت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے درجنوں موبائل سیٹ نقدی اسلحہ جبکہ موٹر کارنمبر 938/LE جو کہ واردات میں استعمال ہو رہی تھی برامد کر کے 4 رکنی جعلی اکوڑہ سیکورٹی فورس راہ زنوں کو سرغنہ سمت میڈیا کے سامنے پیش کرنے کے بعد مقامی عدالت میں ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے پیش کر دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے چھاپہ مار ٹیم کے لئے خصوصی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -