ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاو کیساتھ صحافیوں کے وفد کی ملاقات

ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاو کیساتھ صحافیوں کے وفد کی ملاقات

  

باجوڑ(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاو کیساتھ صحافیوں کے وفد کی ملاقات باہمی مسائل پر گفتگو۔آج ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ کے ساتھ صحافی برادری محمد یونس، احسان اللہ خان، سلیم اللہ خان، رحمان ولی احساس اور حبیب الحق نے ضلع باجوڑ کے مختلف مسائل پر بات چیت کر کے کئی مسائل کی نشاندہی کردی۔جس کے بعد ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ٹی ایم اے کو فوری عنایت کلی بازار سمیت دیگر بازاروں میں جراثیم کش سپرے کرانے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر نوجوان صحافی رحمان ولی احساس نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ عنایت قلعہ اور مضافاتی علاقوں میں باؤلے کتوں نے بے شمار افراد کو کاٹ لیا ہے جس کے علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار میں ویکسین موجود نہیں۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر ویکسین کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر کو انٹی ربیز ویکسین کے فراہمی کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔جبکہ ٹی ایم اے آفیسر کو عنایت قلعہ اور تحصیل ماموند کے علاقوں سمیت دیگر مضافات میں آوارہ کتوں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، جبکہ احسان اللہ خان کے نشاندہی پر کراچی سے آنے والے مسافروں سے ہزاروں روپے کرایہ لینے انہیں ہوٹلوں میں ذلیل کرنے اور کیپیسٹی اور گنجائش سے ذیادہ سواریوں کو گاڑیوں میں بھٹانے پر بھی ایکشن لینے کا وعدہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض شیرپاو نے صحافیوں کو حفاظتی ماسک،سینیٹائزر اور گلؤز فراہم کئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -