سرائے نورنگ،دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر گندم کی 150 بوریاں ضلعی انتظامیہ کے حوالے

سرائے نورنگ،دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر گندم کی 150 بوریاں ضلعی انتظامیہ کے حوالے

  

سرائے نورنگ (نمائندہ خصوصی)نورنگ کی تحصیل انتظامیہ نے ایک کاروائی کے دوران بڑے پیمانے پر گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب کو گندم سمگلنگ کی اطلاع ملی تھیں جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ خان کی سربرای میں ایک ٹیم نے بنوں ڈیرہ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے پانچ گاڑیوں میں لدی150بوری گندم(فی بوری 100کلو گرام) برآمد کرکے قبضے میں لے لی۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے گندم ضلع کی حدود سے باہر لے جانے پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت پابندی لگا رکھی ہے تاکہ محکمہ خوراک کی طرف سے گندم خریداری کا عمل متاثر نہ ہو۔ قبضے میں لی گئی گندم محکمہ خوراک کے ضلعی افسران کے حوالے کردی گئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ خان نے نورنگ میں غلہ منڈیوں کا دورہ بھی کیا اور منڈی مالکان پر واضح کیا کہ وہ گندم کی سمگلنگ سے اجتناب کریں بصورت دیگر انہیں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی مالکان سمگلنگ میں ملوث پائے گئے تو ان کی منڈیاں سیل کردی جائیں گی اور گندم بھی بحق سرکاری ضبط کرلی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -