بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے حق میں احتجاجی مظاہر ہ آج ہوگا

بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے حق میں احتجاجی مظاہر ہ آج ہوگا

  

پشاور (سٹی رپورٹر) اوورسیز پاکستانیوں کے حق میں جماعت اسلامی پشاور کے زیراہتمام احتجاجی مظاہر ہ آج صبح گیارہ بجے پریس کلب کے سامنے ہوگا جس سے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان، امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن نے اس موقع پر کہا ہے کہ بیرون ممالک پاکستانی اس وقت پاکستانی حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں اورحکومت کی جانب سے بے حسی کا مظاہر ہ کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ بیرون دنیا میں پاکستانی شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور بے یار ومددگار پڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ان پاکستانیوں کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -