مردان،کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق،9 مریضوں کی تصدیق
مردان (بیورورپورٹ) مردان میں کرونا سے مزید 2افراد جان بحق ہوگئے جان بحق ہونے والوں میں ایک بنک آفیسر بھی شامل ہے جبکہ کرونا کے مزید 9مریض سامنے آگئے جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد507ہوگئی نیشنل بنک کے آفیسر حبیب اللہ سوات میں تعینات تھے جبکہ کاٹلنگ کے رہائشی نورہاشم بھی وباء سے جان بحق ہونے والوں میں شامل ہیں تازہ میں مریضوں میں پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمین حاجی عبدالعزیز خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرگڑھی کپورہ جہانزیب خان بھی شامل ہے 52افراد کے ٹسٹ نیگٹیو موصول ہوئے ہیں کورونا وباء پھیلنے کے بعد اب تک ہونے والے ٹسٹوں میں 1233افرا دکے ٹسٹ نیگیٹو موصول ہوچکے ہیں۔