اے اسی ایس شکیل قادرخان کے زیر صدارت ڈویژ نل کمشنرز کا اجلاس

اے اسی ایس شکیل قادرخان کے زیر صدارت ڈویژ نل کمشنرز کا اجلاس

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری،سیکرٹری ریلیف، صحت، زراعت، پی اینڈ ڈی، لیبر، ٹرانسپورٹ سمیت مختلف انتظامی محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی جبکہ تمام تمام ڈویژنل کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی-اجلاس میں کورونا کے باعث ہسپتالوں میں بیڈز، وینٹی لیٹرز، ٹیسٹنگ کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بازاروں میں غیر معیاری سینیٹائزر، ماسکس کے تدارک کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی- اجلاس میں لاک ڈاؤن کو موثر بنانے کے لیے ضلعی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات اور لاک ڈاؤن کے اثرات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا- علاوہ ازیں بازاروں، ٹرانسپورٹ، عبادت گاہوں، صنعتوں، کنسٹرکشن سیکٹر میں حفاظتی تدابیر و اقدامات کو لاگو کرنے کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-اجلاس کو تمام اضلاع میں اشیائے خوردونوش کے اسٹاک اور قیمتوں کی صورتحال اور ذخیرہ اندوزی کے تدارک کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -