سرائے نورنگ،سرکاری ارارضی پر تعمیر کردہ دکانوں کی بندش کیخلاف مظاہرہ

سرائے نورنگ،سرکاری ارارضی پر تعمیر کردہ دکانوں کی بندش کیخلاف مظاہرہ

  

سرائے نورنگ(نمائندہ خصوصی)پولیس کی جانب سے گمبیلااڈے پر واقع سرکاری اراضی میں بنائی گئی دکانیں بندش کی خلاف شہری مشتعل ہوکرانڈس ہائی وے کوگمبیلاکے مقام پر بند کرکے پولیس کی خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگائیں۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ مبینہ طور پر بااثر شخصیت کے کہنے پر ایس ایچ او نے زبردستی سے ہماری تقریباتیس سے زائددکانیں بند کردی گئی جس سے ہمارا کاروبار اور سامان تباہ ہوگیا۔مظاہرین مزیدکہناتھاکہ مذکورہ دکانیں تقریبا چالیس سے ہمارے پاس ہے اور ٹی اے کو باقاعدگی سے ادائیگی کرتے ہیں دوسری جانب ایس ایچ تھانہ گمبیلاآیازخان نے رابطے پربتایاکہ مذکورہ کانوں کی لیز کی ملکیت پر دو گروپوں میں تنازعہ ہے پولیس نے ئی دوکان بند نہیں کی ہے ا نہوں نے کہاکہ ان دکانداروں کے پاس لیز کی کوئی کاپی موجود نہیں ہے اُنہوں نے مزیدکہاکہ ضلعی انتظامیہ کی ھدایت پر دوسرے فریق کو سیکورٹی دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -