مردان پریس کلب کی صحافی فخر الدین اور فوٹو گرافر گلشن عزیز کی وفات پر تعزیت

مردان پریس کلب کی صحافی فخر الدین اور فوٹو گرافر گلشن عزیز کی وفات پر تعزیت

  

مردان (بیورورپورٹ) مردان پریس کلب نے پشاور کے سینئر صحافی فخر الدین سید اورروزنامہ مشرق کے سینئر فوٹو گرافرگلشن عزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہا رکرتے ہوئے مرحومین کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ہے پریس کلب کا اجلاس صدر لطف اللہ لطف منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل کے علاوہ سینئر صحافی اور سابق صدر مسرت خان عاصی سمیت کابینہ ارکان اور دیگر ممبران نے کثیرتعداد میں شرکت کی صحافیوں نے کورونا سے شہید ہونے والے پشاور کے سینئر صحافی فخرالدین کے لئے مزید مراعاتی پیکج کا مطالبہ کیا اورفخرالدین سید کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا اجلاس میں روزنامہ مشرق کے سینئر فوٹو گرافر گلشن عزیز کی وفات پر بھی دکھ اورغم کا اظہا رکیاگیا اجلاس میں دونوں مرحومین صحافیوں کے اہل خانوں سے تعزیت کیاگیااوران کی بلندی درجات کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -