باجوڑ کے زاہد خان سپرد خاک

باجوڑ کے زاہد خان سپرد خاک

  

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ، آزاد کشمیر کوٹلی جیل میں مرنے والے باجوڑ کے ذاہد خان کی نماز جنازہ ادا کردیاگیا۔ آبائی علاقے میں سپرد خاک۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل آزاد کشمیر کوٹلی جیل میں مرنے والے باجوڑ کے ذاہد خان کی نمازہ جنازہ آبائی علاقے بیلوٹ ماموند میں ادا کردی گئی۔ کشمیر پولیس کے مطابق مقتول نے جیل میں خودکشی کی ہے جبکہ میت کے ورثا کا دعویٰ ہے کہ ذاہد خان پولیس کے تشدد سے جان بحق ہوا ہے۔ نماز جنازہ میں ضلعی انتظامیہ کے آفسران اسسٹنٹ کمشنر نواگئی سب ڈویژن حبیب اللہ وزیر، تحصیلدار واڑہ ماموند وکیل خان، ڈی ایس پی ستار خان، علاقائی مشران ملک منجفار خان، ملک حبیب اللہ، ملک سعید الرحمان، حاجی نورخان درانی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے علاقائی مشران کے ساتھ تدفین کے موقع پر جرگہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مقتول کے اہل خانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اور علاقائی جرگہ بناکر کوٹلی پولیس سے واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ بعد ازاں ذاہد خان کو آہوں و سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -