لوئر دیر کا ایک اور رہائشی سعودی عرب میں کورونا سے جا ں بحق
تیمرگرہ(بیورورپورٹ)لوئر دیر کا ایک اور رہائشی سعودی عرب میں کورونا سے جا ں بحق،سعودی عرب میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9ہو گئی،ء تفصیلات کے مطابق ضلع دیر لوئر کے علاقہ دارمال بالا ہو سی لاجبوک کے رہائشی حاجی صاحب دین جو گزشتہ 25 سالوں سے حصولِ رزق حلال کے لئے سعودی عرب میں مقیم تھے مبینہ طور کورونا وباء سے جانبحق ہوگئے واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مقیم لوئر دیر کے 9 افراد کورونا سے وفات پا گئے اور ان کی تدفین وہاں پر کی گئی جبکہ ان کی غائبانہ نماز جنازہ آباء گاؤں میں بھی ادا کی گئی۔