باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
باڑہ(نمائندہ پاکستان)باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ضلع خیبرتحصیل باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبیلہ اکاخیل سے تعلق رکھنے والا سپین گل ولد یارمحمد جان جان بحق،ذرائع کے مطابق علاقہ اکاخیل کے رہائشی سپین گل اپنے گھر سے کسی کام کی عرض سے صبح سویرے پانچ بجے کی قریب نکل کر تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردیا جس کی نتیجے میں سپین گل موقع پر جان بحق ہو گئے۔