حاجی منفعت خان انتقال کر گئے

حاجی منفعت خان انتقال کر گئے

  

صوابی(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما اور سابق ضلعی صدر صوابی حاجی منفعت خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انہیں ہفتہ کی شام اپنے آبائی قبر ستان واقع موضع ٹوپی ضلع صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم اسد خان، عبدالصمد، انیس خان، ثبور خان اور شہاب خان کے والد جب کہ سبز علی خان اور لیاقت علی خان کے بھائی تھے۔ حاجی منفعت خان مرحوم نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے 1967میں کیا تھا۔ اس وقت تحصیل صوابی کے سطح پر پی پی پی کی تنظیمی بنیاد ڈالی مختلف دوروں میں احتجاجی تحریکوں کے دوران عملی کر دار ادا کیا اورا پنے گاؤں ٹوپی میں 1968میں ذوالفقار علی بھٹو کا جلسہ باوجوددفعہ144اور بجلی کی بندش منعقد کرایا۔وہ کئی برس پی پی پی کے ضلعی صدر منتخب چلے آرہے تھے انہوں نے پی پی پی میں بغیر ذاتی مفادات عملی کردار ادا کیا پارٹی کو ضلع صوابی میں منظم کرایا اور مرتے دم تک پی پی پی سے وابستہ رہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -