تیمرگرہ،پنجگوڑہ نہر سے نوجوان کی لاش برآمد
تیمرگرہ(بیورورپورٹ)خال برکلے سے تعلق ر کھنے والے نو جوان کی لاش کئی دنوں کی مسلسل کوششوں کے بعد دریا ئے پنجکوڑہ سے نکال لی گئی،ریسکیو1122کے اہلکاروں،الخدمت فاونڈیشن اور سول ڈیفنس کے رضاء کاروں کی ایک ہفتہ تک مسلسل کوششوں کے بعد دریا ء میں ڈوبنے والے نوجوان شعیب کی لاش نکال کی آر ایچ سی خال پہنچا ئی ء،بعدا ازاں نوجوان کو سپرد خاک کردیا گیا۔