میرے والد کی تصویر بنانے کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا، مریم نواز

میرے والد کی تصویر بنانے کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا، مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا کہ میرے والد کی تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو کہ ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نوازنے کہا کہ جو لوگ زبردستی آئی سی یو میں گھس کر میری بیہوش ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں ان کے لئے نوازشریف کی گھر کی خواتین،بچیوں سمیت چھپ کر تصویر بنانا کیا مشکل ہے؟۔ اگر یہ اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا؟۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -