نوازشریف کی لندن کے ہوٹل میں چائے نوشی کی ایک اور تصویر وائرل

  نوازشریف کی لندن کے ہوٹل میں چائے نوشی کی ایک اور تصویر وائرل

  

لندن(آئی این پی) قائد مسلم لیگ (ن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں چائے پیتے ہوئے ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔علاج کے سلسلے میں عدالت سے ضمانت پر بیرون ملک جانیوالے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ لندن میں سڑک کنارے ایک ہوٹل میں اہلخانہ کیساتھ موجود چائے یا کافی پی رہے ہیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد ملک میں نظام عدل اور انصاف پر سوالیہ نشان اٹھائے۔واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے قائد علاج کے سلسلے میں اس وقت لندن میں موجود ہیں اور وہ گزشتہ سال دسمبر میں خصوصی طور پر علاج کیلئے عدالت سے ضمانت لے کر لندن گئے تھے۔

نواز تصویر وائرل

مزید :

صفحہ اول -