رستم پریس کلب کا اجلاس،نامو ر صحافی فخر الدین سید،گلشن عزیز اور جلیل خٹک کی وفات پر اظہار تعزیت

رستم پریس کلب کا اجلاس،نامو ر صحافی فخر الدین سید،گلشن عزیز اور جلیل خٹک کی ...

  

رستم(تحصیل رپورٹر)رستم پریس کلب تحصیل رستم کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت عزیر نعمانی منعقد ہوا، جس میں دیگر عہدیداروں اور کونسل ممبرز نے شرکت کی، اجلاس میں خیبرپختونخوا کے نامور صحافیوں گلشن عزیز، فحرالدین سید اور جلبل خٹک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ساتھ ہی ان کے صحافتی خدمات کو بھی سراہا گیا اجلاس میں نوجوان صحافی عمیر خاکسار، انصارالابرار کو مستقل ممبر شپ جبکہ محمد اخلاق باچہ، حمیدالرحمان اور حماد اقبال کو اعزازی ممبر شپ کی منظوری دی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب عزیر نعمانی کا کہنا تھا کہ حکومت علاقائی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں کیونکہ علاقائی صحافی محدود وسائل میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کو ایوانوں تک پہنچانے میں مصروف ہوکر فرائض منصبی نبھارہے ہی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -