سیاہ فام شخص کاقاتل امریکی پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

  سیاہ فام شخص کاقاتل امریکی پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست مینی سوٹا میں سیاہ فام شخص کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس اہلکار کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ مرنیوالے 46 برس کے جارج فلائیڈ جس کی گردن پر پولیس اہلکار نے اپنا گھٹنا 8 منٹ سے زائد رکھا تھا، اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ریاست مینی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کیخلاف تیسرے روز بھی مظاہرے کیے گئے جس میں مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں اور درجنوں املاک کو آگ لگا دی۔

امریکی اہلکارگرفتار

مزید :

صفحہ اول -