پارا چنار،24گھنٹوں میں کورونا کے 54کیسز سامنے آگئے

پارا چنار،24گھنٹوں میں کورونا کے 54کیسز سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید 54 پازیٹیو کیس سامنے آگئے ایک ہی خاندان کے مکمل انیس افراد اور دوسرے خاندان کے سولہ میں سے چودہ افراد کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا محکمہ صحت نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے پارا چنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر کرم ڈاکٹر عطاء اللہ اور ڈی ایچ او لوئر و سنٹرل کرم ڈاکٹر عنایت الرحمن نے کہا کہ ضلع کرم میں 87 افرد کے ٹیسٹ لئے گئے جن میں آج 54 افراد کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے اور ضلع کرم میں کرونا وائرس کے پازیٹیو کیسز کی تعداد 148 ہوگئی ہے جن میں 83 افراد ریکور ہوچکے ہیں ہیلتھ آفیسرز کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے ایک مریضہ کے خاندان اور رشتہ داروں کے ٹیسٹ لئے گئے تو مریضہ کے خاندان کے انیس میں سے چودہ افراد کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے ہیلتھ افسران کا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں ڈسپنسر اشرف گل کرونا وائرس سے شہید ہوگئے جبکہ آنے والے تازہ پازیٹیو کیسیز میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے اور مزید 120 افراد کے سمپل لئے جارہے ہیں اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے سٹی انچارج سیف عاشق حسین کا کہنا تھا کہ جن پازیٹیو کیسز کو گھروں میں رکھا گیا انہیں آٹا گھی اور چینی سمیت گھروں پر خوراکی اشیاء فراہم کئے جارہے ہیں ہیلتھ افسران کا کہنا تھا کہ خوشی غمی اور دیگر روایتی تقریبات میں لوگ سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر پر پورا عمل کریں کیونکہ عید کے کے ایام میں بے احتیاطی کی وجہ سے کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے

مزید :

صفحہ اول -