ایمپلائز الائنس الگ صوبہ کیلئے تحریک چلائے گا: ٹیچرز یونین کااعلان

ایمپلائز الائنس الگ صوبہ کیلئے تحریک چلائے گا: ٹیچرز یونین کااعلان

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس الگ صوبہ کے قیام کے سلسلے میں تحریک چلائے گا جو الگ صوبہ کے قیام تک جاری رہے گی‘ اساتذہ، سول سوسائٹی سمیت تمام محکمہ جات کے ملازمین، ایپکا متحد ہوکر اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے اگر اسلام آباد، پنجاب اسمبلی کے سامنے (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

بھی لانگ مارچ کی صورت میں دھرنا دینا پڑ ا تو دیں گے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ واپڈا چوک خانیوال روڈ پر پی ٹی یو کے ضلعی عہدیداران اساتذہ رہنماؤں کے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پی ٹی یو خانیوال کے صدر عبد الطارق نیازی، مظفر گڑھ کے صدر امام دین ملک، لودھراں کے صدر رانا محمد فاروق، ڈی جی خان کے صدر رحمت اللہ قریشی نے بھی خطاب کیا مقررین نے خطاب میں کہا کہ گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس قائدین کی قیادت میں صوبہ کے نام پر ووٹ لینے والے وزراء کی رہائش گاہوں اور دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنے دینے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -