حالات سنگین، اپوزیشن جماعتوں کاکردار قابل مذمت، طاہر اقبال چوہدری

حالات سنگین، اپوزیشن جماعتوں کاکردار قابل مذمت، طاہر اقبال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں 67لاکھ سے زیادہ کورونا کے مریض موجود ہیں لاکھوں کی تعداد میں لوگ جان کی بازی ہار گئے ہیں اور سب سے زیادہ نقصان ان(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
ممالک میں ہوا ہے جہاں وسائل بے تحاشا ہیں جبکہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں جانی نقصان کی شرح کم ہے ان حالات میں جس قدر افسوسناک اور قابل مذمت کردار شہباز شریف اینڈ کمپنی اور پی پی کا رہا ہے ایسی مثال کہیں نہیں ملتی یہ لوگ مختلف چینلز پر آکر یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ اگر وہ حکومت میں ہوتے تو پہلے دن ہی کورونا پر قابو پالیتے یہ اپنی 30 سالہ دور حکومت کی کارکردگی بتائیں جس میں انہوں نے ہر ادارہ تباہ کردیا یہ آج نیب کو حکومت کی بی ٹیم بنا رہے ہیں انہیں یہ بات کرنے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئے یہ لوگ اداروں سے کیا کیا کرواتے رہے ہیں نواز اور شہباز بتائیں کہ پاکستان میں کتنے فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا گیا آج پورا خاندان کیوں جیلوں میں پڑا ہے ان کے حواریوں کو حکومت ناکام ہونے کی باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے