وزیر اعلیٰ محمود خان کی کورنا سے جاں بحق نرس مسرت دلبر کے لواحقین سے اظہارتعزیت

وزیر اعلیٰ محمود خان کی کورنا سے جاں بحق نرس مسرت دلبر کے لواحقین سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے دوران ڈیوٹی کورونا سے متاثرہ کے ڈی ہسپتال کوہاٹ کی نرس مسرت دلبر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ کورونا کی صورتحال میں نرسز کے کردار کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورنا کے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے نرسز جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ ہم سب کے لیے باعث فخر ہے اور صوبائی حکومت ان کی بے لوث خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -