انسداد کورونا کی دوا ”ٹوسیلوماب“ کامیاب، پلاسما تھراپی کو بھی استعمال کیا جائیگا: یاسمین راشد

انسداد کورونا کی دوا ”ٹوسیلوماب“ کامیاب، پلاسما تھراپی کو بھی استعمال کیا ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ پوری دنیا میں ملیریا کی دوا ہائیڈروکلوروکوئین کے کورونا وائرس کے علاج میں مثبت نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔ طبی ماہرین کی مشاورت سے نئی دوائی ٹوسیلو ماب کے ٹرائلز جاری ہیں۔ ٹوسیلو ماب کے ٹیکے لگانے سے ابھی تک میو ہسپتال سے دس مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کی قیمت ایک لاکھ بیس ہزار روپے ہے۔ حکومت نے اس انجیکشن کو کورونا (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

وائرس کے زیادہ حالت بگڑنے والے مریضوں کے علاج کیلئے بڑی تعداد میں خریدلیاہے۔ پلاسما تھراپی کے ٹرائلز کئے جارہے ہیں، پنجاب میں صحت یاب37افراد نے اپنا پلاسماعطیہ کرنے کا وعدہ کیاہے، اس ہفتے بطور ٹرائلز پلاسما تھراپی کو استعمال کیاجائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان وزیراعلی میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا - اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر اجمل بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر آصف طفیل، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان، چیئرمین کرونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ ڈاکٹر محمود شوکت، ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق اور سی ایگ کے ممبران ڈاکٹر سومیہ اور جاوید حیات بھی موجود تھے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ اور دیگر معاملات کے بارے میں چہ میگوئیاں چل رہی تھیں جس کے حوالہ سے یہ اہم پریس کانفرنس کرنا پڑی،پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔ کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے 303 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔پنجاب میں 64 مریضوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور ان کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں عوام کے اندر حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے حوالہ سے بہت بڑی آگاہی مہم کا آغاز کیاجارہاہے، ہم کسی صورت ملک میں مستقل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے۔باقی ممالک کی نسبت پاکستان میں ہلاکتوں او رمتاثرین کی تعداد بہت کم ہے۔ ایم ٹی آئی ایکٹ کو نافذ کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہاکیلئے سب سے پہلے اسے پائلٹ کیاجائے گا۔ ینگ ڈاکٹرز کی روزانہ کی دھمکیوں سے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کی دل آزاری ہورہی ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن جلد ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کے انٹرویوز شروع کرے گا۔

ٹوسیلو ماب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -