کوٹ ادو: ایڈووکیٹ محسن بلال کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ

کوٹ ادو: ایڈووکیٹ محسن بلال کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)فیس بک پر کمنٹس کرنے پر ایس ایچ او کوٹ ادو نے ایڈوکیٹ محسن بلال کو گرفتارکرلیا۔تھانے لے جاکر ہراساں کیا۔وکلا کی طرف سے ایڈیشنل جج کو درخواست دیدی۔ایڈیشنل جج نے ایس ایچ او کے خلاف ڈی ایس پی کو مقدمہ درج (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
کرکے FIRعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیل کے مطابق ایڈوکیٹ رانا محسن بلال ریلوے ریسٹ ہاؤس کے قریب سے عدالت جا رہے تھے کہ ایس ایچ او کوٹ ادو ادریس خان نے فیس بک پر ایس ایچ او کے خلاف کمنٹس دینے پر پولیس کے ہمرا ان کو زبردستی گرفتار کرلیا اور تھانے لے جاکر ہراساں کرنے لگے۔اطلاع ملنے پر وکلا کی طرف سے ایڈیشنل سیشن جج سید فیصل رضا گیلانی کو بیلف کے لیے درخواست گزاری گئی۔سیشن جج نے اپنا بیلف تھانے بھیجا مگر ایس ایچ او نے اس کے ساتھ بھی بدتمیزی کی جس کے بعد سیشن جج سید فیصل رضا گیلانی نے ڈی ایس پی کوٹ ادو کے نام حکم جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایس ایچ او کوٹ ادو ادریس خان کے خلاف فوری طور پر FIR درج کرکے سخت سے سخت قانونی کاروائی کریں اور FIR کی نقل عدالت میں پیش کریں۔ڈی ایس پی کوٹ ادو نے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس کے بعد سے ایس ایچ او تھانے سے فرار ہو گیا ہے۔ذرا?ع۔علاوہ ازیں واضح رہے کہ جب سے ایس ایچ او ادریس خان کوٹ ادو میں تعینات ہوا تھا تب سے جرا?م کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس میں موٹرسا?یکل چوری کی وارداتیں سرفہرست ہیں۔