ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سلیمان بیگ کا جیل کادورہ، 24قیدی ذاتی مچلکوں پررہا کرنیکا حکم

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سلیمان بیگ کا جیل کادورہ، 24قیدی ذاتی مچلکوں ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سلیمان بیگ نے سینئر سول جج وہاڑی چوہدری شہزاد انور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے اندرون جیل ہسپتال اور کچن اسیران کا دورہ کیا۔(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور کچن کی صفائی ستھرائی کو سراہا۔انہوں نے جیل کی اندرون و بیرون سیکورٹی کو تسلی بخش قرار دیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل ندیم فضل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ،رضوان سعید،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز و دیگر آفیسران و اہلکاران بھی تھے۔ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج نے 24 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیاہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -