ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں کاجیل کادورہ، کروناکیخلاف اقدامات پربریفنگ، آئسولیشن وارڈز کامعائنہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں کاجیل کادورہ، کروناکیخلاف اقدامات پربریفنگ، ...

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں پرویز اقبال سپرا نے ڈسٹرکٹ جیل لودھراں کا دورہ کیا ہے۔ا س موقع پر سپر نٹنڈنٹ جیل سید اسد(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

کامران واجد بخاری اور سنیئر سول جج راؤ انیس احمد بھی اْن کے ہمرا ہ تھے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اْٹھائے جانے والے اقدامات، صفائی ستھرائی، قیدیوں کی صحت،ڈسٹرکٹ جیل میں قائم فیلڈ ہسپتال سمیت کچن کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سپر نٹنڈنٹ جیل سید اسد کامران واجد بخاری نے کورونا وائرس کے تدارک و بچاؤ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جیل میں اْٹھانے جانے والے اقدامات بارے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں پرویز اقبال سپرا کو تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ جیل میں منتقل کیئے گئے قیدیوں کی صحت، خوراک اور تندرستی کا مکمل خیال رکھا جا رہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا وائرس کے تدارک و بچاؤ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں اور جیل انتظامیہ تما م معاملات پر کٹری نظر رکھی ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ جیل میں داخل ہونے والے ہر فرد کی سکریننگ کی جاتی ہے اور اس حوالے سے جیل میں کورونا آئسولیشن وارڈ اور فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیا گیاہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں پرویز اقبال سپرا نے ڈسٹرکٹ جیل لودھراں میں صحت، خوراک، اور سکیورٹی کے اعلیٰ انتظامات پر جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور جیل میں کورونا وائر س کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے ضروری اقدامات کی بھی تعریف کی ہے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -