وفاقی کابینہ سٹیل مل کی نجکاری کرنے کی مجاز نہیں،رضا ربانی

وفاقی کابینہ سٹیل مل کی نجکاری کرنے کی مجاز نہیں،رضا ربانی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سٹیل مل کی نجکاری(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

کرنے کی مجاز نہیں ہے، مشترکہ مفادات کونسل کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سٹیل مل ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں وجود میں آئی۔ ماضی میں بھی سٹیل مل مالی بحران کا شکار ہوئی، عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران سٹیل مل بحال کرنے کا وعدہ کیا۔ وزیراعظم نے سٹیل مل کی نجکاری کی بھی مخالفت کی۔ موجودہ وزیر نجکاری نے بھی ویڈیو ریکارڈ رکھنے کا کہا۔ کہتے رہے سٹیل مل کی نجکاری ہوئی تو مزدوروں کے ساتھ کھڑا ہونے کا وعدہ کیا۔ سٹیل مل کی نجکاری کا فیصلہ کابینہ میں ہوا۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرف دور میں سپریم کورٹ نے سٹیل مل کی فروخت رکوا دی تھی، سٹیل مل کی حالت اچھی نہیں تو بغیر ٹینڈر سکیورٹی نظام نجی کمپنی کو کیوں دیا۔ 72 لاکھ روپے ماہانہ سکیورٹی کمپنی کو کیسے ادا کررہے ہیں۔ملازمین کے بقایا جات ادا کرنے کے لئے پیسے نہیں ہیں، دیگر اخراجات کے لئے رقم کہاں سے آرہی ہے، سٹیل مل کے حوالے سے حقائق پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں، سٹیل مل میں فوری طور پر سی ای او تعینات کیا جائے، کسی ایسے شخص کو یہ عہدہ دیا جائے جو متعلقہ شعبے کا ہو، بورڈ آف گورنرز میں سے غیر متعلقہ افراد کو نکالا جائے۔ این ایف سی ایوارڈ کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا گیا۔

رضا ربانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -