ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان چوہدری طاہر محمود نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا، صحافی برادری کے مسائل حل کرنیکا عزم

  ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان چوہدری طاہر محمود نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان چودھری طاہر محمود نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا ہے،ملتان ڈویڑن کے افسران و سٹاف نے چودھری طاہر محمود کو (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ ڈائریکٹر تعلقات عامہ چودھری طاہر محمود کی قیادت میں ڈویڑنل افسران کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز سجاد جہانیہ،سید ماجد شاہ،میاں نعیم عاصم،فرقان حیدر، اصغر خان، نعمان مسعود،وسیم یوسف،ارم سلیمی، انفارمیشن آفیسر سلمان خالد،چودھری خلیل، خالدرسول بھی شریک تھے۔ڈاٹریکٹر تعلقات عامہ چودھری طاھرمحمود نے کہا کہ کورونا کیخلاف حکومت پنجاب کی ہدایت پر بھرپور آگاہی مہم چلائی جارہی ہے،حکومت پنجاب اور میڈیا کے مابین مثالی تعلقات کا قیام ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے،فیلڈ افسران حکومت کا مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ حکومت اور عوام کے درمیان اطلاعات کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے،ہم صحافی برادری کے ساتھ مل کر حکومت کے مثبت امیج کو عوام تک پہنچا رہے ہیں۔

عزم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -