شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، جاویداختر انصاری

شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، جاویداختر انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وسائل میں رہتے ہوئے شہریوں کی آسانی کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 18 میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور گلیوں کی تعمیر و مرمت اور کارپیٹنگ کیافتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
رہنما حاجی مختار علی انصاری، شکیل سخاوت، حاجی امین انصاری اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔مہمان خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ یونین کونسل 18 میں 18 لاکھ روپے سے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور 32 لاکھ روپے سے گلیوں کی کارپیٹنگ مکمل کی گئی ہے جس کا تمام کریڈٹ حکومت پنجاب کو جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے عوام کے کام نہیں،جس پر عوام نے انہیں نشان عبرت بنا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ترقیاتی کاموں میں کوالٹی پر خصوصی توجہ دے رہی ہیاور بلاامتیاز ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جا رہا ہے، ان کے حلقہ کے دیگر علاقوں میں بھی ترقیاتی کام جاری ہیں جن سے بھی جلد عوام مستفید ہوں گے۔