موضع راجہ رام: خاتون پراسرار گولی کانشانہ بن گئی
ملتان (نیوز رپورٹر)) تھانہ راجہ رام کے علاقے میں پر اسرار طور پر گولی لگنے سے زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئی۔تفصیل کے مطابق موضع راجہ رام کی رہائشی شادی شدہ خاتون کو دو نامعلوم افرادموٹرسائیکل پر نون چوک کے ایک پرائیویٹ ہسپتال زخمی حالت میں (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
لائے جس کو پیٹ پر گولی لگی ہوئی تھی،ڈاکٹروں نے اسے پولیس کیس کی وجہ سے سرکاری ہسپتال لے جانے کیلئے ہدایات دی،خاتون کے ساتھ دو نامعلوم افراد اسے نشتر ہسپتال لے آئے،جہاں خاتون زندگی کی بازی ہار گئی، جبکہ خاتون کے اہل خانہ کی طرف سے کوئی کارروائی کے لئے تھانہ میں درخواست نہیں دی گئی ہے،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے واقع کے متعلق تفتیش شروع کردی