وفاقی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو یکم جون سے حاضری کی ہدایت

وفاقی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو یکم جون سے حاضری کی ہدایت

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آباد کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں کے تمام ہیڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم جون سے اپنے اداروں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں‘ساتھ ہی ایڈمنسٹریشن سٹاف کو بھی حاضر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

‘ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری کردہ احکامات کو تمام ایریا ایجوکیشن افسران کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ان پر عمل درآمد کروائیں۔حاضری کے ساتھ ہیڈز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اداروں کو صاف ستھرا بھی رکھیں۔قبل ازیں کرونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لئے سٹاف کو حاضری سے چھوٹ تھی لیکن اب کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک حاضری جو کہ صرف فیس ریڈنگ کرتی ہے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -