پولٹری بروکرز، دکانداروں کا آج سے ہڑتال کااعلان، گوشت کی سپلائی بند

پولٹری بروکرز، دکانداروں کا آج سے ہڑتال کااعلان، گوشت کی سپلائی بند

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان پولٹری ٹریڈرز اینڈ ملتان پولٹری بروکرزاور دکانداران نے آج سے ہڑتال کا اعلان کردیا پنجاب حکومت کے ظالمانہ اقدامات تسلیم نہیں کرسکتے اس سلسلہ میں ملتان پولٹری ٹریڈرز۔ملتان پولٹری بروکرز ایسوسی ایشن اور دکانداران ایسوسی ایشن (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں پولٹری نرخ کے حوالہ سے حکومت پنجاب کے احکامات کا جائز ہ لیتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا گیا اور متفقہ طور پر طے پایا کہ آج 31مئی سے برائلر گوشت کی فروخت سپلائی نہیں کی جائے گی اور ہر شعبہ مکمل طور پر بند رہے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ چوہدری افضل صدر حاجی وکیل،جنرل سیکرٹری نیازمغل،نائب صدر رانا عمران، باقر صدیقی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 260روپے فی کلو برائلر گوشت 300میں خرید کر فروخت نہیں کرسکتے ہم حکومت کے اس قسم کے ظالمانہ اقدامات کی مزمت کرتے ہیں جب تک حکومت لچک نہیں دکھاتی ہڑتال جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ ہم صاف ستھرا کاروبار کرتے ہیں اور حکومت کے تمام محصولات ادا کرتے ہیں اس کے برعکس حکومت نرخ طے کرتے ہوئے ہمیں اعتماد میں نہیں لیتی اگر ہمیں اس پراسس میں شامل کیا جائے تو اس قسم کے حالات پیدا نہ ہوں اجلاس کے اختتام پر حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ حاجی افضل۔رانا عمران۔چوہدری کاشف۔حاجی وکیل۔چوہدری عمران جالندھر۔حاجی اصغر۔حاجی اشرف مغل۔مہر شبیر۔سجاد شیخ۔حاجی خرم طالب۔علی اشرف۔ندیم مغل۔عارف انصاری۔حافظ ناصر۔جام نوید رضا۔دانش اسلام۔مقصود قریشی نے شرکت کی۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -