لواحقین کی ہنگامہ آرائی پر سول اسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج جاری

  لواحقین کی ہنگامہ آرائی پر سول اسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سول اسپتال کراچی میں مریض کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد لواحقین کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی۔مظاہرین کی جانب سے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی گئی اور مشتعل افراد میت ساتھ لے گئے۔دوسری جانب سول اسپتال کراچی میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے، احتجاج گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کے خلاف کیا جارہا ہے۔ڈاکٹرز نے او پی ڈیز میں کام عارضی طور پر بند کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا، ینگ ڈاکٹرز نے ڈاکٹروں کو تحفظ دینے سے متعلق بینرز اٹھا رکھے تھے۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو فرائض ادا کرنا مشکل ہوجائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -