مجیب الرحمٰن شامی کا ظفر مسعود سے ٹیلی فونک رابطہ،خیریت دریافت کی

مجیب الرحمٰن شامی کا ظفر مسعود سے ٹیلی فونک رابطہ،خیریت دریافت کی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی نے بینک آف پنجاب کے سی ای او ظفر مسعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔تفصیلات کے مطابق روزنامہ پاکستان کراچی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر مبشر میر نے ہفتہ کو مقامی اسپتال میں پی آئی اے طیارہ حادثے میں زخمی ہونے والے زیر علاج بینک آف پنجاب کے سی ای او ظفر مسعود کی عیادت کی۔مبشر میر نے ٹیلی فون کے ذریعہ روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی سے ظفر مسعود کا رابطہ کرایا۔اس موقع پر مجیب الرحمن شامی نے بینک آف پنجاب کے سی ای او کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی کی مبارکباد دی۔مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ اس حادثے میں آپ کا محفوظ رہنا آپ کے والدین اور لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے ظفر مسعود کی مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

مزید :

صفحہ آخر -