سی ای اوہیلتھ کامختلف سرکاری ہسپتالوں کادورہ،طبی سہولیات کاجائزہ

سی ای اوہیلتھ کامختلف سرکاری ہسپتالوں کادورہ،طبی سہولیات کاجائزہ

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آ فیسر ملتان ڈاکٹر ارشد ملک کا مختلف مراکز صحت اور ٹاون ہسپتالوں کا اچانک دورہ۔ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔سٹاف کی حاضری بھی چیک کی تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

ملتان ڈاکٹر ارشد ملک طبی سہولیات کا جائزہ لینے اچانک رات گئے بی ایچ ایو بستی ملوک پانچ فیض اور ٹاون ہسپتال ممتاز آباد پہنچے۔انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور دی جانے والی طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔بعد ازاں انہوں نے دیہی مرکز صحت قادر پور راں، بی ایچ یو پیراں غائب،بوٹے والا اور زینت میڈیکل سنٹر کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا،انہوں نے طبی عملہ کی حاضری بھی چیک کی اور ادویات کا سٹاک چیک کیا، انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -