سرکاری کے ساتھ نجی ہسپتالوں میں حفاظتی سامان کی تقسیم،پی ایم اے کروناکے خلاف سرگرم

سرکاری کے ساتھ نجی ہسپتالوں میں حفاظتی سامان کی تقسیم،پی ایم اے کروناکے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی ہسپتالوں میں حفاظتی سامان کی تقسیم,پی ایم اے مسلسل میدان عمل میں سرگرم،تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں بختاور امین ہسپتال میں کام کرنے والے طبی عملے سے ملاقات کی اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اپنے طبی عملے کے ساتھ کھڑے ہیں سب سے زیادہ انہیں حفاظتی سامان اور حوصلہ دینے کی ضرورت ہے،اس موقع پر پی ایم اے کے وفد نے حفاظتی سامان این 95 ماسک،پی پی ایز کٹس، سرجیکل ماسک طبی عملے کے حوالے کئے جس پر ڈاکٹروں کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا، اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ظفر علوی،وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عامر علی خان،ڈاکٹر نا صر،ڈاکٹر امجد امین،ڈاکٹر جمیل،ڈاکٹر کنور شکیل،ممتاز اطہر اور دیگر موجود تھے، پی ایم اے کے وفد میں ، ڈاکٹر رانا خاور،ڈاکٹر منظر علی،ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر وقار نیازی و دیگر شامل تھے۔