یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے زیراہتمام ایم بی بی ایس،بی ڈی ایس کے ہونے والے ضمنی امتحانات کی تیاریاں مکمل

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے زیراہتمام ایم بی بی ایس،بی ڈی ایس کے ہونے والے ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے ضمنی امتحانات کے انعقاد کی تیاریاں مکمل،پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

16 مراکز پر امتحانی ڈیوٹی دینے والے 81 نگرانوں کے کورونا ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے،ضمنی امتحانات یکم جون سے شروع ہوں گے،اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امیدوار اپنے اپنے کالجز کے ہاسٹلز میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،یو ایچ ایس کی جانب سے کالجوں کی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماسک کے بغیر امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی،امتحانی مراکز کو ڈس انفیکٹ کرانے کا سلسلہ جاری رکھنا ہو گا،جبکہیکم جون سے فائنل ائیر ایم بی بی ایس کے سپلیمنٹری امتحانات شروع ہوں گے،جس کے تحت 37 میڈیکل کالجوں کے 291 طلبہ میڈیسن اور342 سرجری کے مضمون میں ضمنی امتحان دیں گے،جبکہ 142 گائناکولوجی جبکہ 373 پیڈز کے مضمون میں ضمنی امتحان دیں گے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -