ایگزیکٹوافسران سے کوروناکے حوالے سے خدمات سرانجام دینے والے طبی عملہ کی تفصیلات طلب

ایگزیکٹوافسران سے کوروناکے حوالے سے خدمات سرانجام دینے والے طبی عملہ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ آف پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب اور چیف ایگزیکٹیو افسران کو کورونا کے حوالے (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
سے خدمات دینے والے طبی عملے کا ڈیٹا اکٹھا کر کے فوری بھجوانے کے احکامات دے دیئے، طبی عملے کو اعزازیہ دینے کے لئے ڈیٹا منگوایا گیا ہے، مراسلہ جاری، تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ا?ف پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے گورنمنٹ آف پنجاب نے کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کے لئے ایک مہینے کا اعزازیہ منظور کر لیا ہے، جس پر فنانس ڈیپارٹمنٹ کے احکامات پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے سی ای اوز، ڈی ایچ اوز کو ہدایات کی ہے کہ آسؤلین وارڈز، قرنطینہ مراکز اور کورونا وارڈز میں کام کرنے والے طبی عملے کے حوالے سے معلومات فوری مہیا کیا جائیں ، محکمہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ائسولیشن وارڈ میں کم از کم جس ڈاکٹر نے 96 گھنٹے کی ڈیوٹی دی ہو، جبکہ نرسز اور ٹیکنیشن جنہوں نے 96 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی دی ہو ان کے نام بھجوائے جائیں، اسی طرح قرنطینہ مراکز میں 192 گھنٹے ایک مہینے کے دوران جن افراد نے ڈیوٹی دی ہو ان کے نام بھی محکمہ کو بھجوائے جائیں،جن کے ناموں کی تصدیق ڈپٹی کمشنر، ڈی ایچ او، سی ای اوز، متعلقہ ایم ایس اور کورونا وائرس وارڈ کے فوکل پرسن کریں گے، جبکہ محکمہ صحت کی کمیٹی اس حوالے سے معاملات کی چھان بین کرے گی، جس کے بعد اعزازیہ متعلقہ طبی عملے کو دیئے جائیں گے،