حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، زرتاج گل

حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، زرتاج گل

  

ڈیرہ غازی خان(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کمشنر آفس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال اور آر پی او عمران احمر سے ملاقات کی۔ چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی اور دیگر موجود تھے وزیر مملکت زرتاج(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

گل وزیر نے حلقہ کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حوالے سے گفتگوکی صدیق آباد میں واٹر سپلائی، فلٹریشن پلانٹ اور سیوریج مسائل کے حل،فورٹ منرو میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف دلانے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -