نشتر ہسپتال، کروناوائرس سے ایک اورمریض جاں بحق ،مجموعی تعداد 70ہوگئی

نشتر ہسپتال، کروناوائرس سے ایک اورمریض جاں بحق ،مجموعی تعداد 70ہوگئی

  

ملتان(نمائندہ خصوصی نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا،نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 70 ہو گئی، آئی سو لیشن کے چھ وارڈز میں کورونا میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 ہو گئی تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا میں مبتلا شجاع آباد کے رہائشی 55 سالہ الطاف حسین نے ہفتہ کی صبح دم توڑ دیا یوں یکم اپریل سے 30مئی کے درمیان نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 70ہو گئی ہے جبکہ نشتر ہسپتال کے چھ آئی سو لیشن وارڈز میں اس وقت کورونا میں مبتلا 25مریض زیر علاج ہیں جبکہ 05 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 22مریض زیر علاج ہیں,جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق نشتر ہسپتال میں اب تک ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر اور قرنطینہ،تبلیغی مراکز سے لائے گئے 10 ہزار 270 افراد کے نمونوں کے کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1205افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نشتر ہسپتال سے 132 افراد کو کورونا سے صحت یاب ہونے پر ڈسچارج بھی کیا جا چکا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -