نشتر:آؤٹ ڈور سروسز واپس منتقل کرنیکاحکم

نشتر:آؤٹ ڈور سروسز واپس منتقل کرنیکاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) پرنسپل نشتر میڈیکل کالج نے آؤٹ ڈور سروسز کو کالج کی عمارت سے واپس آوٹ ڈور بلڈنگ میں منتقل کرنے کے احکامات دے دیئے تفصیل کے مطابق پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کی جانب (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کل سے آوٹ ڈور سروسز جو عارضی طور پر کالج کی بلڈنگ میں منتقل کی گئی تھی انہیں واپس آوٹ ڈور سروس کی اصل جگہ منتقل کر دیا جائے گا، تاہم ای این ٹی اور ڈرموٹالوجی کی آوٹ ڈور سروسز مسلسل بند رہیں گی، تاہم آئی ڈیپارٹمنٹ کے مریضوں کو وارڈ 1اور 5 میں دیکھا جا سکے گا، جبکہ یورالوجی کی آوٹ ڈور سروسز ای این ٹی کی جگہ ہوں گی،اسی طرح آرتھوپیڈیک اور کارڈیالوجی کی ا?وٹ ڈور سروس عارضی جگہ پر اپنا کام جاری رکھیں گی۔
حکم