خواجہ عامرفریدکوریجہ کے بڑے صاحبزادے عزیز عامر کا کرونا ٹیسٹ مثبت، صحت یابی کیلئے دعائیں

خواجہ عامرفریدکوریجہ کے بڑے صاحبزادے عزیز عامر کا کرونا ٹیسٹ مثبت، صحت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مٹھن کو ٹ (نمائندہ خصوصی) خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ کے بڑے صاحبزادے خواجہ عزیر عامر کوریجہ کا کورونا ٹیسٹ (بقیہ50 نمبرصفحہ6پر)مثبت آگیاعزیر عامر کوریجہ قرنطینہ شفٹ ہوگئے ہیں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے درگاہوں پر ان کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں خواجہ عامر فرید کوریجہ نے بتایا ہے کہ خواجہ عزیر کوریجہ میں کورونا کی علامات ان کے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری کے نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے بعد واضع ہونا شروع ہوے تھے جس میں ایک اندازے کے مطابق 50 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی تھی خواجہ عزیر عامر کوریجہ نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں پیر آف کوٹ مٹھن شریف سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق گورنر سردار زوالفقار علی خان کھوسہ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری، صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر خان دریشک محمد عمران ستار رحمانی ایڈووکیٹ،دیوان آف پاکپتن شریف دیوان حامد مسعود چشتی، سربراہ سنی تحریک سید ثروت اعجاز قادری، سابق مرکزی صدر عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق عباسی اور اراکین اسمبلی کا ان سے فون پررابطہ کرتے ہوئے ان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور خواجہ عزیر عامر کوریجہ کی جلد صحت یا بی اور لمبی عمر کیلئے دعا ئیں کیں۔