کویت میں ہزاروں بھارتی اور بنگلہ دیشی شہری کورونا کا شکار

کویت میں ہزاروں بھارتی اور بنگلہ دیشی شہری کورونا کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کویت(آن لائن) کویت میں ہزاروں بھارتی اور بنگلہ دیشی باشندوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)
کویتی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے بتایا ہے کہ مملکت میں گزشتہ روز مزید 845 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان نئے مریضوں میں 208 بھارتی، 161 بنگلہ دیشی، 212 کویتی شہری اور 91 مصری تارکین ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کویتی باشندوں کی جانب سے مملکت میں کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار تارکین وطن کو ٹھہرایا گیا ہے۔کئی معروف کویتی شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ملکیوں کو کورونا پھیلانے کی سنگین غفلت کے باعث مملکت سے ڈی پورٹ کر دیا جائے۔کویتی مملکت میں اس وقت کورونا کے مریضوں میں بھارتی اور بنگلہ دیشی شہری سرفہرست ہیں۔ کویتی وزارت داخلہ کے مطابق مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی اور بھارتی تارکین کو مملکت سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔پچھلے ماہ بنگلہ دیش اور بھارت کے غیر قانونی تارکین کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ غیر قانونی تارکین کی ان کے وطن کو واپسی کویتی حکومت کی جانب سے ایک رعایتی سکیم کے تحت ہو رہی ہے۔کویتی حکومت نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ مملکت میں موجود غیر قانونی تارکین اپنے وطن لوٹ جائیں۔
کوروناکاشکار