سانحہ بلدیہ کیس،رؤف صدیقی کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے

سانحہ بلدیہ کیس،رؤف صدیقی کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ایم کیوایم رہنما روف صدیقی کے وکیل اور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل مکمل کرلیے انسداددہشت گردی عدالت نے ملزم زبیر چریا کے وکیل سے 17 جون کو حتمی دلائل طلب کرلیے۔جیل ٹرائل کے دوران اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب نے دلائل دیے کہ روف صدیقی نے دباو ڈال کر فیکٹری مالکان کے خلاف ہی مقدمہ درج کرایاملزم عبدالرحمن بھولا نے بھی بیان میں اعتراف کیا تھا،روف صدیقی اور عماد صدیقی نے متاثرین اور مالکان کے درمیان معاملہ حل کرنے کے لیے دبا ڈالا جبکہ روف صدیقی اور عماد صدیقی نے سیٹلمنٹ کے لیے فیکٹری مالکان سے 4،5 کروڑ روپے وصول کیے دوسری جانب فیکٹری مالک ارشد بھائلہ نے بھی اپنے بیان میں روف صدیقی کا نام لیا تھا پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ شواہد کی روشنی میں روف صدیقی کو بھی سزا دی جائے،ایم کیوایم رہنما روف صدیقی نے دلائل دیے کہ وقوعہ کے تین دن بعد ایم کیوایم روف صدیقی نے وزرات سے استعفی دے دیا تھا،فیکٹری مالکان اور رحمان بھولا نے سنی سنائی باتوں پر اپنا بیان ریکارڈ کرایا عدالت نے 17 جون کو ملزم زبیر چریا سے وکیل سے حتمی دلائل طلب کرلیے

مزید :

صفحہ آخر -