پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا سکولز کھولنے کا اعلان

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا سکولز کھولنے کا اعلان
پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا سکولز کھولنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن(پسما) نے 15جون سے سکولز کھولنے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ شرف الزماں نے 15جون سے سکولز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکولز کھولنے کا فیصلہ اٹل ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو احتیاطی تدابیر کے تحت شیڈول دے دیا ہے، ہم دو سے سے تین شفٹ میں سکول لگانے کو تیار ہیں۔
اس سے قبل صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز کاشف مرزا حکومت سے اپیل کر چکے ہیں کہ سکولز ایس اوپیز کے تحت یکم جون سے کھولے جائیں، 15جولائی تک تعلیمی اداروں کو بند رکھنا تعلیم دشمنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاو¿ن کے باعث 2کروڑ طلبا کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے، 15جولائی تک 50تعلیمی ادارے بند اور 10لاکھ افراد بےروزگار ہوجائیں گے، ٹیچرز کی تنخواہیں فکس اور90 فیصد سکول کی عمارتیں کرائے پر ہیں۔
اس صورتحال میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی واضح کر چکے ہیں کافی عرصے سے سکولز بند ہیں، فی الحال ہم سکولز کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔