پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کو کورونا کا خدشہ

پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کو کورونا کا خدشہ
پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کو کورونا کا خدشہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرارالحق کو بھی عالمی وبا کورونا کا خدشہ لاحق ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار نے بتایا کہ انہیں گزشتہ رات سے خشک کھانسی اور بخار کی شکایت ہے، لیکن وہ امید کرتے ہیں کہ یہ کورونا نہ ہو۔

انہوں نے گزشتہ دنوں ملنے والے گورنر پنجاب سمیت دیگر لوگوں کو اپنی طبیعت سے آگاہ کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی۔

ابرار الحق کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلوکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے بڑی تعداد میں دعائیہ پیغامات شیئر کئے جارہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -