کورونا نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی

کورونا نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی
کورونا نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور لاکھوں افراد اس کا لقمہ اجل بن چکے ہیں ،تاہم کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ محاذ پر لڑنے والے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر بھی محفوظ نہیں ،بلوچستان میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر زندگی کی جنگ ہار گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سا بق چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر شاہ ولی کورونا وائرس میں مبتلا تھے اوربی ایم سی آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے،تاہم وہ آج صبح وہ خالق حقیقی سے جاملے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 483 ہو گئی جبکہ 69 ہزار 496 افراد متاثر ہیں۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -کورونا وائرس -