میوہسپتال لاہورمیں کورونا وائرس کے مزید7 مریض انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)میوہسپتال میں کورونا وائرس کے مزید7 مریض انتقال کرگئے،ہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد108 ہو گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ای او ڈاکٹر اسداسلم نے کہاہے کہ میوہسپتال میں کورونا وائرس کے مزید7 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد108 ہو گئی، ڈاکٹر اسد اسلم کامزید کہنا ہے کہ جاں بحق افراد دیگر امراض میں بھی مبتلا تھے۔