نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی لاہور پہنچ گئے

نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی لاہور پہنچ گئے
نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی لاہور پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی لاہور پہنچ گئے ہیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج اور مریم نواز کی بیٹی لندن سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔
لاہور پہنچنے پر ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا، لندن سے روانہ ہوتے وقت ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عارضی طور پر پاکستان جا رہے ہیں، جلد واپس آئیں گے۔ڈاکٹر عدنان نے میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق کچھ بتانے سے گریز کیا۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عدنان تقریباً 6 ماہ لندن قیام کے بعد واپس پاکستان پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ مریم نواز کی صاحبزادی بھی پاکستان آئیں۔