لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے منہ اور ناک کو ڈھانپنا ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلناہوگا،لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے منہ اور ناک کو ڈھانپنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے مستقل بنیادوں پر کام کررہے ہیں،احتیاط بے حد ضروری ہے اور صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بناکر کورونا سے محفوظ رہیں ،ماسک پہن کر ہم اپنے بچوں اور والدین کو کوروناسے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔