کئی ہفتوں کی بندش کے بعد مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی ادائیگی کے روح پرور مناظر جاری

کئی ہفتوں کی بندش کے بعد مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی ادائیگی کے روح پرور مناظر ...
کئی ہفتوں کی بندش کے بعد مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی ادائیگی کے روح پرور مناظر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں حکومت نے آج نماز فجر سے مسجد نبوی ﷺ کو عوام کیلئے کھول دیا ہے۔  در نبی ﷺ تک رسائی کی اجازت ملنے پر لوگ قطاریں بنا کر مسجد میں پہنچے۔ سبز گنبد کی روشنیوں کی بحالی اور علیٰ الصبح کی گئی عبادت کے روح پرور مناظر حرمین شریفین کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ حرمین انفو پر بھی جاری کیے گئے جو دیکھنے والوں کے دل موہ لیتے ہیں۔

 دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد عام نمازیوں کے لئے مسجد نبویؐ کو کھولا گیا، ہزاروں افراد نے سماجی فاصلے کو اختیار کرتے ہوئے نمازِ فجر ادا کی

رپورٹ کے مطابق لوگوں نے کورونا وائرس سے بچائو کے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے مسجد نبوی میں نماز ادا کی۔ مسجد آنے والوں کا درجہ حرارت چیک کیاگیا، نمازیوں میں مناسب فاصلہ رکھا گیا جبکہ دیگر قواعد و ضوابط پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا گیا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شاہی فرمان کے بعد مسجد نبویؐ کو عام نمازیوں کے لئے کھول دیا گیا، مسجد نبویؐ میں نمازِ فجر کی ادائیگی کے لئے ہزاروں افراد نے مسجد نبویؐ کا رخ کیا، تاہم چالیس فیصد افراد کو باجماعت نماز میں شرکت کی اجازت دی گئی، نمازِ فجر کی ادائیگی مسجد نبویؐ کے قدیمی حصے کی بجائے نئے توسیعی حصے میں ادا کی گئی.

..

.

سعودی عرب کے دیگر شہروں میں بھی تمام مساجد نماز کی ادائیگی کیلئے کھول دی گئی ہیں۔

View this post on Instagram

Beautiful Scenes after the Fajr Salaah & Speech by Sheikh 'Ali al Hudhaify

A post shared by ???????????????????????????????? (@haramain_info) on

ریڈیو پاکستان کے مطابق ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ بھی کھول دی گئی ہے جو کورونا وائرس کی وباء کے باعث گزشتہ اڑھائی ماہ سے بند تھی۔نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔